سرگودھا ،تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سلانوالی کو اعلیٰ کارکردگی پر گلوبل انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن کاسرٹیفیکیٹ مل گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2023 12:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) سرگودھا کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سلانوالی کو اعلیٰ کارکردگی پر گلوبل انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن (GIC)کا اسپیشل سرٹیفیکیٹ مل گیا جو سرگودہا ڈویژن میں اعلی کارکردگی پر سرکاری ہسپتال کو پہلا بین الااقوامی اعزاز ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھاڈویژن میں اعلی کارکردگی پر بین الاقوامی اعزاز کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے پرٹی ایچ کیو سلانوالی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ اِس سرٹیفیکیٹ کے ملنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر سلانوالی کا شمار عالمی معیار کے ہسپتالوں میں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ سرگودہا ڈویژن کے دورہ کے دوران کوئی بھی غیر ملکی سفیر ، سرکاری اہلکاریا اسپیشل مہمان بیمار ہو گا تو وہ تحصیل ہیڈکوارٹرز سلانوالی سے علاج کروانے کو ترجیح دے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس سرٹیفیکیشن کے حصول کے بعد مرحلہ وار تحصیل ہیڈکوارٹر کے انتظامی امور اور طبی سہولیات کی فراہمی عالمی معیار کے مطابق کی جائیں گی۔ ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ یہ اعزاز ملنا تحصیل سلانوالی کی چار لاکھ آبادی کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے کہ آج کے بعد انہیں علاج معالجہ کے لیے اپنے شہر میں ہی عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اس اعزاز کے حصول پر تحصیل ہیڈکوارٹرز کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں ایم ایس اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :