کراچی پولیس کی گٹکے کے کارخانے پر کارروائی، 6مبینہ ملزمان گرفتار

ہفتہ 23 ستمبر 2023 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) کیماڑی پولیس نے البدر سوسائٹی میں قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر کارروائی کرتے ہوئے 6مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8ٹب گھیلی چھالیہ، 10بورے خشک چھالیہ، 3بورے چونا، 43پیکٹ تمباکو، 10بنڈل پیکنگ اور دیگر م سامان برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) کیماڑی عارف اسلم رائو نے بتایا کہ گٹکے کا کارخانہ معزور اور سمیع اللہ نامی دو بھائیوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں گٹکا ڈیلر سمیع اللہ،شایان، صدیم،ربنواز،پائندہ خان اور ساجد علی شامل ہیں جوکارروائی کے دوران کارخانے میں گٹکا ماوا کی تیاری میں مصروف تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :