خدمت کی سیاست ہی ہماری پہچان ہے، چوہدری عامر سلطان چیمہ

پیر 25 ستمبر 2023 14:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2023ء) عوامی خدمت ہمارے خاندان کی روایات میں شامل ہے اپنے دور اقتدار میں حلقہ این اے91 میں سڑکوں کا جال بچھانے کیساتھ ساتھ مختلف دیہی علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کو مکمل کروایا جس میں سیوریج‘ گلیوں کی سولنگ‘ بجلی‘ گیس کی سکیموں کے علاوہ تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت میں سہولتوں کی فراہمی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف دیہاتوں میں مختلف برادریوں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمہ خاندان سیاست میں ایک مسلمہ حقیقت کے طور پر میدان سیاست میں ہے اور انشاء اللہ سیاست میں عوامی خدمت کا یہ عمل جاری رہے گا اور ثابت کرینگے کہ ہم عوامی خدمت کے ذریعے ہی کامیاب ہوتے ہیں چک 82شمالی میں چوہدری عامر سلطان چیمہ کے اعزاز میں ملک اعجاز لنگڑیال‘ ملک تصور لنگڑیال کی جانب سے دی گئی دعوت میں مختلف برادریوں کی جانب سے عامر چیمہ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔