2022کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالر امداد ملی جو مستحقین تک نہ پہنچی‘ اسد قیصرکادعوی

ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کیلئے فنڈنگ کی لیکن3 سال گزرنے کے باوجود حکومت اس کا ٹینڈر پراسس مکمل نہ کرسکی‘بیان

پیر 18 اگست 2025 12:18

2022کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالر امداد ملی جو مستحقین تک نہ پہنچی‘ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کیلئے فنڈنگ کی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کیلئے فنڈنگ کی لیکن3 سال گزرنے کے باوجود حکومت اس کا ٹینڈر پراسس مکمل نہ کرسکی۔انہوں نے کہا کہ اسی غفلت سے عوام کوسیلابی صورتحال کی بروقت اطلاع نہ مل سکی اور عوام کو جانی ومالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعدحکومت کواربوں ڈالرامداد ملی، افسوس یہ امداد مستحقین تک نہیں پہنچائی گئی۔