بھاگ کی سسکتی عوام و محکمہ پی ایچ ای کی بے حسی

شہری تالاب ،جوہڑوں کا پانی پینے سے یرقان ہیپاٹائٹس و پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلا

منگل 26 ستمبر 2023 19:10

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) بھاگ کی سسکتی عوام و محکمہ پی ایچ ای کی بے حسی شہری تالاب اور جوہڑوں کا پانی پینے سے یرقان ہیپاٹائٹس و پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ،تین تین واٹر سپلائی اسکیمات ہونے کے باوجود شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے بھاگ تا ڈیرہ مراد جمالی بھاگ تا سنی بھاگ تا شوران واٹر سپلائی اسکیمز پر کروڑوں اور اربوں روپے کی خطیر رقم کو دیدہ دلیری کے ساتھ کرپشن کی نظر کر کے عوام کو واٹر سپلائی کے ذریعے پینے کے پانی سے محروم کر دیا گیا اور شہری مضر صحت سبز بدبودار تالاب کا پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں ہیپاٹائٹس یرقان و دیگر پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں سنی واٹر سپلائی اسکیم کئی سالوں سے غیر فعال پڑی ہوئی ہے جبکہ اسی اسکیم پر کروڑوں روپے فنڈ ریلیز ہو چکے ہیں اور ان پہ محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران و عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ ڈیرہ مراد و شوران پائپ لائن عرصہ دراز سے غیر فعال پڑی ہوئی ہے افسوس کیساتھ پیدل لانگ مارچ و عدالت عالیہ کے از خود نوٹس کے باوجود محکمہ پی ایچ ای کی مسلسل بھاگ کی عوام کے ساتھ زیادتی و ستم ظریفی جاری ہے اس جدید و ترقی یافتہ دور میں جب انسان چاند پر قدم رکھ چکا ہے اور نت نئے سائنسی ایجادات ہو رہے ہیں ایسے میں بھاگ ناڑی کے رہائشی دور جدید میں بھی بنیادی ضرورت پانی کے حصول کیلئے دربدر ذلیل و خوار ہیں بھاگ کے عوامی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاگ کی تمام واٹر سپلائی اسکیمات پر کروڑوں اربوں روپے کے میگا کرپشن کا نوٹس لیکر تحقیقات کی جائے اور بھاگ کی عوام کو واٹر سپلائی کے زریعے صاف و شفاف پینے کا پانی مہیا کیا جائے۔