
آوسٹن ٹیکہ کے واقعات میں ملوث تمام عناصر کو ہر قیمت پر کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘ڈاکٹرجاوید اکرم
بدھ 27 ستمبر 2023 18:51

(جاری ہے)
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زیبا عزیز کو آنکوکوجی کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔دیکھائی جانے والی ڈاکومنٹری میں مریضوں نے اپنے علاج اور شعبہ انکالوجی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میو ہسپتال سے ملنے والی ادویات اور سہولیات بارے اطمینان کا اظہار کیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اپنے مادرعلمی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی بدولت آج اس مقام پر ہوں۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پروفیسر ڈاکٹر زیبا عزیز میری ٹیم کا حصہ تھیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں پہلے بلڈ کینسر کے مریضوں کی جان بچنے کے بہت کم چانسز ہوتے تھے۔الحمدللہ اب میڈیکل کے شعبہ میں ترقی سے پاکستان میں بلڈ کینسر کے مریضوں کی جان بچنے کے 92 فیصد چانسز موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر محمود ایاز اور پروفیسر ہارون حامد کی سربراہی میں سی ایم ایل پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر میڈیا نمائندوںسے اپنے خطاب میں کہاکہ آوسٹن ٹیکہ کے واقعات کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔آوسٹن ٹیکہ کے واقعات میں حکومت پنجاب کو کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ آوسٹن ٹیکہ کے واقعات میں ملوث تمام عناصر کو ہر قیمت پر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ گزشتہ رات آوسٹن ٹیکہ کے واقعات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق آوسٹن ٹیکہ کے متاثرہ پندرہ مریضوں کی سرجری کی جا چکی ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ بینائی سے متاثر ہونے والے تمام مریضوں کی بینائی کو بچایا جا سکے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ آوسٹن ٹیکہ کے واقعات میں استعمال ہونے والے تمام پوائنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔ اس کیس میں کسی ملزم سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈاکٹرعباس کھوکھر کی خدمات کو بے حد سراہا اور ورلڈ سی ایم ایل ڈے کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباددی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایازنے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سی ایم ایل پروگرام میو ہسپتال میں کامیابی سے جاری ہے۔ گزشتہ برس کے دوران 3 ارب کی ادویات سے میو ہسپتال لاہور نے پنجاب بھر کے مریضوں کو مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ میو ہسپتال کے ذریعے ہی یہ دوائی پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت فراہم کی جاتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایازنے کہاکہ خون کے کینسر بارے ماہرین کا کہنا ہے یہ قابل علاج مرض ہے جس کے بعد مریض خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔ یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جس بارے ہم پوری دنیا میں فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس کا علاج مکمل طور پر مفت ہوتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.