ؔنوشہر ، مسلح افراد کے حملے میں پبی تحصیل بار کے صدر اشراف الدین ایڈوکیٹ سمیت تین افراد شدید زخمی

جمعرات 28 ستمبر 2023 20:35

'نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2023ء) نوشہرہ پبی تحصیل بار ایسوسی ایشن کے رہنما اور ممتاز قانون دان اشراف الدین ایڈوکیٹ کی موٹرکار پر مسلح ملزمان کا حملہ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے اشراف الدین ایڈوکیٹ سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی لوگوں نے میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تھانہ اکبرپورہ پولیس کے مطابق اشراف الدین ایڈوکیٹ سے ملزمان کی زبانی تکرار ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اشراف الدین ایڈوکیٹ نے میاں راشدمموریل ہسپتال پبی میں میڈیا کو بتایا کہ وہ گھر سے آپنی موٹرکار نمبرLXJ 1423 میں تحصیل کورٹ پبی جارہے تھے کہ نقاب پوش ملزمان نے موٹرسائکل پر سوار مسلح ملزمان نے ان کا راستہ روکا اور سنگین نتایج کی دھمکیاں دینا شروع کردی۔اور اندھ ادھن فائرنگ کردی۔پولیس تھانہ اکبرپورہ کے مطابق مقدمہ درج کرلیاگیاہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار پبی نے اشراف الدین ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیاہی