چین کی جانب سے سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار

چین اور پاکستان سی پیک تعاون کو آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں تک توسیع دینے پر کام کر رہے ہیں، وزارت منصوبہ بندی

جمعرات 28 ستمبر 2023 22:00

چین کی جانب سے سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار
5اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2023ء) چین کا پاکستان میں سی پیک منصوبے کو وسعت نہ دینے کی متضاد خبروں کووزارت منصوبہ بندی نے ان دعوؤں کو مکمل طور پر غلط، گمراہ کن قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے مطابق پاکستان چین، سی پیک میں تعاون کی نئی جہتوں کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں، سی پیک کو آبی وسائل کے انتظام، موسمیاتی تغیر اور سیاحت میں بھی ترقی دی جا رہی ہے،نئے شعبے سی پیک کے طویل المیعاد منصوبے کا حصہ ہیں، گیارہویں مشترکہ تعاون کمیٹی میں امور طے ہوئے، مشترکہ ورکنگ گروپ میں بات ہو گی، تمام مجوزہ منصوبے سی پیک کے طویل المیعاد منصوبہ بندی کے مقاصد اور اہداف کے عین مطابق ہونا چاہیے۔

پاکستان، چین ہر آزمائش پر پوری اترنے والی لازوال دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :