وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 29 ستمبر 2023 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا، دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شرکت کیلئے آئے معصوم لوگوں پر حملہ انتہائی قبیح عمل ہے، دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن اور امدادی کارروائیوں میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔