بلاول کا نواب شاہ کے سیاسی و سماجی شخصیت رئیس ایوب رند کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 29 ستمبر 2023 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواب شاہ کے سیاسی و سماجی شخصیت رئیس ایوب رند کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔