تمام انتظامی افسران صارفین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کریں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 29 ستمبر 2023 18:50

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) کمشنر گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے اثرات آناشروع ہوگئے ہیں ضلع گجرات اور حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز نے فوری طورپر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کے اجلاس منعقد کئے اور تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سیکرٹری انڈسٹری احساں ن بھٹہ اور ڈائریکٹر پنجاب تحفظ صارف کونسل محمود بھٹی کی ہدایات کی روشنی میں اپنے اداروں کو حرکت میں لائیں اور صارفین کی آگاہی کیلئے تمام وسائل برو ئے کارلائیں،ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے ضلع کے تمام افسران کو اپنے دفاتر کی اہم جگہوں پر فلیکس اور بینرز لگانے کی ایک ہفتے کے اندر اندر مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنرنوید حیدر شیرازی خصوصی طورپر صارفین کو پہنچنے والی تکالیف کو ختم کرنے کے لئے دلچسپی لے رہے ہیں جس پر ہم سب ان کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات نے ڈ ی سی پی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل گوجرانوالہ و گجرات جیسے ایماندار اور اپنے محکمے کے وفادار افسران کا میری ٹیم میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹ لیگل گوجرانوالہ چوہدری محمد فاروق نے بتایا کہ کمشنر کے حکم کے مطابق صارفین کو سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں تمام انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ صارفین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کئے جائیں اور اتھارٹی کے اختیارات استعمال کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی خصوصی ٹاسک دے دیئے گئے ہیں۔ چوہدری فاروق نے مزیدکہاکہ پنجا ب انفارمیشن ٹیکنا لوجی بورڈ کے تعاون سے محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے آن لائن کنزیومر سروس کا اجراء کر دیا ہے اب صارفین گھر بیٹھے بھی درخواست دائر سکتے ہیں عوام میں آن لائن سسٹم کو خصوصی پذیرائی مل رہی ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژنز کی ہدایات کی روشنی میں صدر بار گوجرانوالہ چوہدری عابد پرویز ہرل ایڈووکیٹ سے ملاقا ت کی اور معزز بار ممبران کو درخواست کی گئی کہ غریب اور نادار صارفین کے لئے فری لیگل ایڈ سیل قائم کیا جائے تاکہ ڈویژن بھر میں غریب صارفین کو کنزیومر کورٹ اور کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں فری قانونی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان کنزیومر کورٹس میں صارفین کیلئے بلا تعطل انصاف کی فوری فراہمی میں شبانہ روز کوشش کر رہے ہیں جوکہ ایک خوش آئند امر ہے۔

متعلقہ عنوان :