بلوچستان میں 6 میں سے 4 مغوی فٹ بالر بازیاب

ہفتہ 30 ستمبر 2023 13:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) بلوچستان سے اغوا کیے گئے 6 میں سے 4 کو فٹ بالروں کو 20 دن بعد بازیاب کروالیا گیا،فٹ بالرز کو 9 ستمبر کو سبی جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بازیاب 4 فٹ بالرز کو باحفاظت ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مقامی انتظامیہ، صوبائی حکومت کی کوششوں سے فٹ بالرز کی بازیابی ہوئی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت 2 مزید کھلاڑیوں کو بازیاب کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔حکام کے مطابق اغوا کیے گئے باقی 2 کھلاڑیوں کو بھی جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :