بھارت ، درد کی شکایت کرنے والے شخص کے معدے سے 150 گھریلو اشیا برآمد

ہفتہ 30 ستمبر 2023 18:58

بھارت ، درد کی شکایت کرنے والے شخص کے معدے سے 150 گھریلو اشیا برآمد
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) بھارت میں پیٹ کے درد میں مبتلا شخص کے معدے سے ڈیڑھ سو سے زائد گھریلو اشیا برآمد ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موگا کے مقامی اسپتال میں پیٹ کے درد، بخار اور متلی میں مبتلا 40 سالہ شخص کے معائنے کے بعد ڈاکٹرز پر انکشاف ہوا کہ اس کے معدے میں گھریلو استعمال کی اشیا موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے 3 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کے معدے سے گھریلو استعمال کی ڈیڑھ سو سے زائد اشیا نکال لیں۔ ان اشیا میں بٹن، ائیر فون ، سیفٹی پن، نٹ اور بولٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ متاثرہ شخص ایک ماہ سے بیمار تھا ۔آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تاہم وہ انتقال کر گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق معدے میں موجود دھاتی اشیا شدید انفیکشن کا باعث بنیں۔ ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان والوں نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے یہ اشیا کیسے اور کب نگلیں۔

متعلقہ عنوان :