
کینولا کی پیداوار اور تیل کا معیار عام سرسوں کی نسبت بہت اچھا ہے،ترجمان
پیر 2 اکتوبر 2023 12:06

(جاری ہے)
وریال زمین کی تیاری کے لیے 2سے 3دفعہ ہل چلا کر 2دفعہ سہاگہ دیں ۔
دیگر فصلات کی برداشت کے بعد زمین تیار کرتے وقت 3سے 4دفعہ ہل چلا کر 2دفعہ سہاگہ دیں جبکہ بارانی علاقہ جات میں زمین کی تیاری اور وتر کی سنبھال کے لیے 2سے 3دفعہ ہل چلا کر 2دفعہ سہاگہ دیں۔ ترجمان کے مطابق کینولا کی بہتر پیداوارکے حصول کے لیے ترجیحاً قطاروںمیں ڈرل کے ذریعے کاشت کریںاور قطاروں کا آپس میں فاصلہ ڈیڑھ فٹ رکھیں۔ کینولا کو تروتر میں بذریعہ پور یا ڈرل کاشت کریں۔ کینولا کو چھٹہ کے ذریعہ بھی کاشت کیا جاسکتا ہے۔ کینولا کی ڈھلوان کھیت میں کاشت کے لیے رجر کے ساتھ وٹ بندی کرکے وٹوں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ فٹ رکھیں اور کینولا کو خشک زمین میں وٹ بندی کرکے کاشت کرنے کے لیے بیج کو گیلی بوری میں 8گھنٹے تک رکھنے کے بعد کاشت کریں۔ایک بوری یوریا ، ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں۔آبپاش علاقوں میں ڈی اے پی اور پوٹاشیم سلفیٹ کی پوری مقدا ر زمین تیار کرتے وقت اور یوریا کی آدھی مقدار پہلے پانی پر اور باقی مقدار پھول نکلتے وقت پانی کے ساتھ ڈالیں جبکہ پھول نکلتے وقت 10 کلو گرام فی ایکٹر سلفر کا محلول بنا کر آبپاشی کے ساتھ دینے سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتاہے۔کینولا کی فصل کو کم از کم 3 پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔پہلا پانی فصل اگنے کے20سے25 دن بعد ، دوسرا پانی پھول نکلتے وقت اور تیسرا پانی بیج بنتے وقت دیں۔جب پودے 4 پتے نکال لیں تو کمزور پودے اکھاڑ کر پودوں کا درمیانی فاصلہ9سے 15سینٹی میٹر تک کر دیں۔ پودوں کی چھدرائی پہلا پانی لگانے سے پہلے ہر صورت مکمل کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ فصل کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے۔ جڑی بوٹیوں کو کیمیائی اور غیر کیمیائی دونوں طریقوں سے تلف کیا جا سکتا ہے۔ کینولا کی فصل پر حملہ آور ہونے والی بیماریوں میں وبائی جھلسائو، سفید کنگی، سفوفی پھپھوندی، تنے کا گلنا یا جھلسائواور سرسوں کا جراثیمی جھلسائو شامل ہیں۔ بیماریوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے اقدامات کریں۔کینولا کی فصل پر حملہ آور ہونے والے ضرررساں کیڑوں میں سرسوں کی آرادار مکھی، مولی بگ، سرسوں کا سست تیلا اور گوبھی کی تتلی شامل ہیں۔ ضرررساں کیڑوں کے حملہ کی صورت میںبھی محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے کیمیائی انسداد کریں۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِصدارت سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام اور گندم خریداری پلان بارے اجلاس،مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس
-
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،مقررین
-
وزیرزراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی زیر صدارت زرعی پنجاب پروگرام کے منصوبوں پر اجلاس ، پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے کی ہدایت
-
مارکیٹ میں گندم کی 2300 روپے فی من فروخت سے کسانوں کومالی نقصان ہو رہا ہے، مرکزی کسان تحریک
-
ملک میں لمپی سکن بیماری کی پہلی لوکل ویکسین تیار کرلی گئی
-
وزیراعلی پنجاب کے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی پیکیج
-
کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
-
31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی،سیکرٹری زراعت
-
وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف ..
-
شتر مرغ فارمنگ کے ذریعے لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز شا ندار منافع حاصل کر سکتے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.