صوبہ بھرمیں امن وامان کا قیام پنجاب حکومت کا فرض اولین ، ہم کوئی کوتاہی نہیں کریں گے ،محسن نقوی

پیر 2 اکتوبر 2023 21:48

صوبہ بھرمیں امن وامان کا قیام پنجاب حکومت کا فرض اولین ، ہم  کوئی کوتاہی ..
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) نگران وزیر اعلی ' پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کا قیام پنجاب حکومت کا فرض اولین ہے ہم اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے دہشت گردوں کا کوء دین مذہب نہیں یہ ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ہم ان سے آہنی ہاتھوں سے نبٹیں گے میانوالی پولیس نے کنڈل میں چوکی پر حملے کو پسپا کر کے جرات و بہادری کی مثال قائم کی ہے اور ہم شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون کی بہادری کے بھی معترف ہیں میانوالی پولیس کو مکمل ساز و سامان اور فنڈز دیں گے تاکہ وہ ضلع کی عوام کی حفاظت احسن طریقہ سے کر سکیں وہ میانوالی کے مختصر دورہ کے بعد کنڈل پٹرولنگ چیک پوسٹ کے معائینے اور بریفنگ کے موقعہ پر بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن وامان کی مجموعی حالت تسلی بخش ہے اور اسے مزید بہتر کریں گے پولیس کو عوامی حفاظت کے لیئے مزید چوکس رہنا ہو گا وہ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر عوام کی حفاظت کرتے ہیں انہیں مکمل فنڈز اور اشیائے ضرورت مہیا کریں گے پولیس سٹیشن اور چوکیوں کو مضبوط بنائیں گے اور اس محکمے میں انقلابی اصلاحات کریں گے نء بھرتی بھی ضروری ہے اور نفری کی کمی کو بھی جلد پورا کریں گے نگران وزیراعلی ' پنجاب محسن نقوی شہید کانسٹیبل ہارون رشید خان کی رہائش گاہ علاقہ بیرولی میانولی بھی گئے اور اور شہید کے بھائیوں سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور شہید کے بچوں سے پیار کیا ان کے ہمراہ آء جی پنجاب آر پی او سرگودھا ڈی پی او میانوالی بھی موجود تھے انکی آمد پر میانوالی میں سخت حفاظتی انتظامات کیئے گئے تھے بعد ازاں وہ میانوالی سے واپس لاہور روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :