نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حکومتی ڈیوٹیوں پرماموراساتذہ کو فوری واپس بلانے کا حکم

پیر 2 اکتوبر 2023 22:29

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حکومتی ڈیوٹیوں پرماموراساتذہ کو فوری واپس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الیکشن سمیت دیگر حکومتی ڈیوٹیوں پر مامور مختلف سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو فوری واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ حکم گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ کے دورے پر اس وقت جاری کیا جب سکول میں زیر تعلیم سینکڑوں طلباء کو پڑھانے کے لئے کوئی استاد موجود نہ تھا۔ وزیراعلیٰ کے پوچھنے پر انہیں بتایا گیا کہ بیشتر اساتذہ الیکشن ڈیوٹی پر ہیں جس پر محسن نقوی نے مذکورہ سکول سمیت تمام سکولوں کے اساتذہ کو فوری واپس بلانے کا حکم جاری کیا ہے