لاہور ہائیکورٹ کا فرخ حبیب ، انکے ساتھیوں کی بازیابی کا حکم

پیر 2 اکتوبر 2023 22:46

لاہور ہائیکورٹ کا فرخ حبیب ، انکے ساتھیوں کی بازیابی کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما کی بازیابی کی درخواست ان کے بھائی کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فرخ حبیب کو ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہلکار ساتھ لے گے۔

رخواست میں مزید بتایا گیا کہ ان کے بھائی فرخ حبیب اور 4 ساتھیوں کو پنجاب پولیس کے اہلکار گھر سے اٹھا کر لے گئے۔عدالت عالیہ لاہور نے فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے۔دوران سماعت عدالت عالیہ لاہور نے آئی جی پنجاب سے فرخ حبیب کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ۔