لاہور ہائیکورٹ،پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر توہین عدالت کیس پر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

پیر 2 اکتوبر 2023 23:02

لاہور ہائیکورٹ،پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر توہین عدالت کیس پر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ عدالت کی مصروفیت کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی جانب سے شان گل ایڈووکیٹ نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ جواب میں دونوں افسران نے غیر مشروط معافی مانگ تے ہوئے موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی، اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا تھا، لاہور پولیس نے گرفتار نہیں کیا، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیاکہ پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے سے متعلق احکامات کے بارے میں علم نہیں تھا، پرویز الٰہی کی درخواست میں ہم فریق بھی نہیں تھے جس کے باعث عدالتی احکامات کے بارے میں ہمیں علم نہیں تھا۔۔