لاہورہائیکورٹ،روبینہ جمیل کو درج مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

پیر 2 اکتوبر 2023 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ماتحت عدالت کی طرف سے تحریک انصاف کی رہنما روبینہ جمیل کو نو مئی کے واقعات میں درج مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت حکومتی وکیل نے ابتدائی دلائل پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایاکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے روبینہ جمیل کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ،روبینہ جمیل سنگین دفعات کے تحت درج مقدمے میں ملوث ہیں، روبینہ جمیل سے مقدمہ سے متعلق تحقیقات کرنی ہیں، ٹرائل عدالت نے قانون کے برعکس روبینہ جمیل کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا لہذاعدالت ٹرائل عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔