104 سالہ خاتون نے اسکائے ڈائیونگ کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا

منگل 3 اکتوبر 2023 22:35

104 سالہ خاتون نے اسکائے ڈائیونگ کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2023ء) 104 سالہ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگا کر اسکائے ڈائیونگ میں عمر رسیدہ خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک 104 سالہ بزرگ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگاکر اسکائے ڈائیونگ میں عمر رسیدہ خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیارپورٹس کے مطابق 104 سالہ خاتون کا نام ڈوروتھی ہوفنر ہے جو امریکی شہر شکاگو کی رہائشی ہیں اور انہوں نے اسکائے ڈائیونگ بھی شکاگو میں ہی کی ہے۔خاتون نے یہ عالمی ریکارڈ اتوار کے روز بنایا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز گزشتہ سال سوڈان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 103 سال کی عمر میں بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :