احتساب عدالت نے سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف اوگرا کرپشن کیس کی سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوی کر دی

بدھ 4 اکتوبر 2023 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2023ء) احتساب عدالت نے سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف اوگرا کرپشن کیس کی سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیب پروسیکیوٹرز اور ملزم توقیر صادق کے وکلاء عدالت پیش ہوئے ،ملزم توقیر صادق اور نیب تفتیشی افسر احتساب عدالت پیش نہیں ہوئے۔ وکیل صفائی نے کہاکہ توقیر صادق بیمار ہیں، آج کل بیرون ملک ہیں۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ تفتیشی افسر کو مراعات ملتی ہیں، عدالت کیوں نہیں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔