عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے محکمہ تعلیم کی جانب سے تقریب کا انعقاد

جمعرات 5 اکتوبر 2023 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2023ء) عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے جمعرات کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز مڈل ہائی سکول تربت کے مقام پر منعقد کیا گیا،تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈویڑنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غفور احمد دشتی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ منظور بلوچ اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلع کیچ کے صدر اکبر علی اکبر اور دیگر افراد شامل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں کمپیرنگ کے فرائض محمد اقبال بلوچ نے سرانجام دیے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ تعلیم کے حوالے ان کی خدمات کا اعتراف کریں اور انکے مسائل کو حل کرنے میں بھی انکا ہاتھ بٹائیں ۔

متعلقہ عنوان :