عرب امارات گلابی اکتوبر مفت معائنے اورمختلف تقریبات کے ساتھ منائے گا

چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے ملک بھر میں 90 سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،رپورٹ

جمعہ 6 اکتوبر 2023 12:44

عرب امارات گلابی اکتوبر مفت معائنے اورمختلف تقریبات کے ساتھ منائے ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2023ء) متحدہ عرب امارات چھاتی کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ پنک اکتوبرکے طور پر منائے گا۔ اس دوران مفت طبی معائنے اور مشاورت، واک تھون، مون لائٹ یوگا اور کئی دوسری تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی سالانہ رپورٹ نے چھاتی کے کینسر کی شرح کو گذشتہ دہائی کے دوران بلند ترین قرار دیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کہ صرف 2020 میں، 1030 خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ خواتین میں سب سے زیادہ پائے جانے والے اس کینسر کی روک تھام کے لیے ڈاکٹرز جلد تشخیص اور آگاہی کو 93 فیصد تک مددگار مانتے ہیں۔یو اے ای گلابی اکتوبرکے ضمن میں درج ذیل تقریبات منعقد کرے گا۔فرینڈز آف کینسر پیشینٹس (FOCP) بریسٹ کینسر آگاہی کے لیے ملک بھر میں 90 سے زیادہ تقریبات کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

اور بیس سال اور اس سے زیادہ کی خواتین کے لیے مفت طبی معائنہ جبکہ 40 سال اور اس سے زیادہ کی غیر حاملہ اور غیر رضاعی خواتین کو مفت میموگرام کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔7 اکتوبر: فیسٹیول پلازہ، دبئی، صبح 11 بجے سے شام 5 بجے، اور کائٹ بیچ شام 4 سے رات 10 بجے۔8 اکتوبر: میردف سٹی سینٹر، دبئی، شام 4 سے رات 10 بجے۔10 اکتوبر: الشری ویمن اینڈ کڈز پارک -بی، ابوظبی، صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک۔

13 اکتوبر: مجاز واٹر فرنٹ، شارجہ، شام 4 سے رات 10 بجے۔15 اکتوبر: صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کم شاپنگ سینٹر، موٹر سٹی،19 اکتوبر: شنگری لا ہوٹل، دبئی شام 4 سے 6 بجے۔27 اکتوبر: گلوبل ولیج، دبئی شام 5 سے 10 بجے تک۔28 اکتوبر: الحبتور پولو کلب، دبئی دوپہر 2سے شام 6 بجے، اور گلوبل ولیج شام 5 سے 10 بجے۔30 اکتوبر: سٹی واک، دبئی شام 4 سے 10بجے تک۔اگنائٹ، الجلیلہ فانڈیشن کے ساتھ اس کے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے اقدام، 'Pink is Punk' کے لیے رقم اکٹھی کرے گا۔

جو بریسٹ کینسر کی تحقیق اور علاج میں مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔مقابلہ پیراکی: 14 اکتوبر، صبح 6 بجے سے، شرکا پیراکی کے مقابلے میں انفرادی طور پر یا دو کی ٹیم میں اندراج کروا سکتے ہیں۔گلابی چاندنی یوگا: 16 اکتوبر، شام 7 بجے شرکا کو چٹائیاں اور تولیے فراہم کرتے ہوئے اننتارا کے آٹ ڈور بیچ ایریا میں موم بتی کی روشنی میں یوگا کا موقع دیا جائے گا۔

پنک پیڈل: 21 اکتوبر کو صبح 6 بجے سے پیڈل بورڈنگ ایونٹ پام جمیرہ کے پانیوں پر ہوگا۔ شرکا کے پاس اپنا بورڈ لانے یا IGNITE واٹر اسپورٹس سے کرایہ پر لینے کا اختیار ہوگا۔ابوظہبی کا یہ پارک اکتوبر بھر میں گلابی رنگ میں نہایا رہے گا۔ 19 اکتوبر کو شام 4 بجے سے خون کے عطیہ کی مہم کا اہتمام کیا جائے گا۔ SEHA ایک آگاہی بوتھ کی میزبانی کرے گا۔یہاں چھاتی کے کینسر سے جیت جانے والوں کی کہانیاں سننے کا بھی موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

27 اکتوبر کو، جاگنگ اور فلیش ڈانس جبکہ 28 اکتوبر کو یوگا سیشن ہو گا۔ دونوں دنوں میں، شرکا کو صحت عامہ کی جانچ کا موقع بھی ملے گا۔ایوارڈ یافتہ آرگینک میک اپ برانڈ Liht Organics دبئی ہلز مال، مال آف دی ایمریٹس اور یاس مال میں میک اپ میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے تین ماسٹر کلاسز کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ زلیخا ہسپتال کی مدد سے مفت اسکریننگ کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ سکریننگ کا عمل اکتوبر اور نومبر کے دوران مسلسل جاری رہے گا۔