سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کرنے کا اعلان

مشرق وسطٰی کشیدگی باعث مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا، ترجمان

پیر 9 اکتوبر 2023 21:55

سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کرنے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2023ء) کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔حاجی ہارون چاند نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منگل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مشرق وسطٰی کشیدگی کے باعث پیرکوعالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ترجمان نے بتایاکہ جنگ کے باعث پیرکومقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔سونے کی قیمت کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ پیرکو مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا۔ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سونا گزشتہ ہفتے کم ہو کر 1 لاکھ 88 ہزار کا ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :