Live Updates

پیپلزپارٹی نے گندم امدادی قیمت 4500 روہے فی من مقرر کرنے کی تجویز دے دی

گندم برآمد کرنے کیلئے خزانے پر ڈالرز کا بڑا بوجھ پڑےگا جو ناقابل برداشت ہوگا، غذائی قلت اور بحران سے بچنے کیلیے حکومت قابل عمل حکمت عملی اپنائے، رہنماء پیپلزپارٹی نیئر بخاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 ستمبر 2025 22:22

پیپلزپارٹی نے گندم امدادی قیمت 4500 روہے فی من مقرر کرنے کی تجویز دے دی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 ستمبر 2025ء ) پاکستان پیپلزپارٹی نے گندم امدادی قیمت 4500 روہے فی من مقرر کرنے کی تجویز دے دی۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینزسید نیر حسین بخآری نے وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی کا ڈیڑھ ارب ڈالر کی گندم امپورٹ کرنے کا بیان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم برآمد کرنے کیلئے خزانے پر ڈالرز کا بڑا بوجھ پڑے گا جو ناقابل برداشت ہوگا، غذائی قلت اور بحران سے بچنے کیلیے حکومت قابل عمل منصوبہ بندی اور حکمت عملی اپنائے۔

نیر بخآری نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ اور وسائل کا رخ زراعت کی طرف موڑے زراعت کی۔ مضبوطی سے صنعتکار تاجر سے مزدور تک مستفید ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کی کاشتکار کسان پالیسی پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا تو بمپر گندم پیداوار ہوئی تھی کئی برس تک ملک گندم کی ہیداوار میں خود کفیل ہو گیا تھا کسان کاشتکار خوش تھے نیر بخآری نے کہا ہے کہ سیلاب نے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا حکومت شعبہ زراعت بحالی ترجیع اول بنائے وفاقی حکومت گندم فصل کاشت سے قبل امدادی قیمت کا اعلان کرے زرعی شعبہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زرعی شعبہ کی مضبوطی ملک ترقی اور قومی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخآری نے تجویز کیا کہ وفاقی حکومت پارلیمانی سیاسی جماعتوں زمینداروں کسانوں کاشتکاروں سے مشاورت کے زریعے جامع زرعی پالیسی بنائے پچھلے برس امدادی قیمت نہ ملنے پر کسان کاشتکاروں کو شدید نقصان پہنچا۔

پچھلے برس بھی گندم کاشت رقبہ جات پر گندم 6فی صد کم کاشت ہوئی تھی سرکاری امدادی قیمت عدم وصولی پر کسان کاشتکار گندم سراہا احتجاج رہے۔ نیر بخآری نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ گندم پیداوار کی خاطر حکومت کسان کاشتکار اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈیزل پٹرول کھاد بیج زرعی ادویات میں سنسبڈی دی جائے جنوبی پنجاب میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ سیلاب میں بہہ گیا ہے، حکومت سیلابی اضلاح علاقہ جات میں متاثرہ کسانوں کاشتکاروں کو بچ جانے زرعی زمین پر گندم کاشت کیلئے بیج کھاد مفت فراہم کرے سیلاب سے متاثرہ لاکھوں شہریوں کے پاس موجود گندم بھی سیلاب کی نذر ہوگئی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات