وقت آگیا، امت مسلمہ فلسطینیوں کیساتھ کھڑی ہو جائے ‘سنی علما کونسل

اسرائیل کے نوآبادیاتی نظام کیخلاف ہونے والا بڑا معرکہ محکوم و مظلوم قوموں کیلئے مشعل راہ ہے

منگل 10 اکتوبر 2023 12:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2023ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ وقت آگیا، امت مسلمہ فلسطینیوں کیساتھ کھڑی ہو جائے،اسرائیل کے نوآبادیاتی نظام کیخلاف ہونے والا بڑا معرکہ محکوم و مظلوم قوموں کیلئے مشعل راہ ہے،غاصب کتنا بھی طاقت وار کیوں نہ ہوعزم اور جذبہ ا سے شکست دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ صیہونی ریاست غاصب ہے جس نے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کررکھا ہے اور آئے روز یہودی بستیاں بسا کر فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بے دخل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا کہ پوری امت مسلمہ اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کرے اور ناجائز صیہونی ریاست کو مٹا کر مسجد اقصی آزاد کرائے۔

متعلقہ عنوان :