Live Updates

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی پاکستان کی تاریخی کامیابی کی تعریف

رضوان نے 50 اوور کیپنگ کے بعد شاندار سنچری اسکور کی، دباؤ کے باوجود محمد رضوان بہت اچھا کھیلے، سابق بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 11 اکتوبر 2023 00:01

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی پاکستان کی تاریخی کامیابی کی تعریف
حیدر آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 اکتوبر 2023ء) سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی پاکستان کی تاریخی کامیابی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ رضوان نے 50 اوور کیپنگ کے بعد شاندار سنچری اسکور کی، سنسنی خیز مقابلے میں دباؤ کے باوجود محمد رضوان بہت اچھا کھیلے۔
ادھر سری لنکا کے خلاف شاندار جیت کے بعد محمد رضوان نے کہا کہ اپنے ملک کیلئے پرفارم کرنا ہمیشہ فخر کا لمحہ ہوتا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑا ہدف کا تعاقب کرنا بہت مشکل تھا اسے حاصل کر کے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں موجود ہر کھلاڑی کو یقین تھا کہ ہم اس ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بنیادی طور پر، یہ ایک اچھا ٹریک ہے اور ہم نے اننگز کا حساب لگا کر ہدف کا تعاقب کیا۔ واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا، عبداللہ شفیق نے 113 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 345 رنز کا ہدف ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کامیابی سے حاصل کیا ہوا سب سے بڑا ہدف ہے۔ سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف حاصل کرنے سے قبل 1992 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 263 کا ہدف عبور کیا تھا۔ اس سے قبل 2011 کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 329 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔                
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات