
پاکستان و جنوبی افریقا ایک روزہ میچز، نندی پور کی مٹی سے 9 پچز تیار
بدھ 24 ستمبر 2025 22:08

(جاری ہے)
پچز کو خصوصی طور پر نندی پور سے مٹی منگوا کر تیار کیا گیا ہے جو گراسی ہیں، حکام نے مزید بتایا پچز بلے بازوں اور باؤلرز دونوں کو سپورٹ کریں گی۔
فیصل آباد کی عوام اور عالمی کرکٹ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔جنوبی افریقاکے خلاف ایک روزہ سیریز کے تینوں میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گی۔ اپریل 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز اکتوبر اور نومبر میں کھیلی جائے گی، ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کی میزبانی لاہور اور راولپنڈی کے وینیوز کریں گے، جبکہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا میچ 20 سے 24 اکتوبر کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹی 20 سریز کا پہلا میچ روالپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 28 اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ سیریز کے بقیہ 2 میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کھلاڑی بسم اللہ خان نے کوئٹہ ریجن کی جانب سے کھیلتے ہوئے لاہور بلیو کیخلاف ٹریپل سنچری بناڈالی
-
شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا
-
فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی
-
پاکستان و جنوبی افریقا ایک روزہ میچز، نندی پور کی مٹی سے 9 پچز تیار
-
رونالڈو کی سعودی لباس میں تلوار تھامے سعودی عوام کو قومی دن کی مبارک باد
-
ابرار اور ہسارانگا کی خوشگوار ملاقات سوشل میڈیا پر چھا گئی
-
اسپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کے نام پر فراڈ ہونے لگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر ابرار احمدچوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے
-
ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کو ناقص کٹس کی فراہمی ، سابق پاکستانی کرکٹر کی پی سی بی پر کڑی تنقید
-
زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں، شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا
-
انگلینڈ کا ایشیز سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
-
ایشیا کپ 2025، پاک سری لنکا میچ میں شاہین آفریدی کی دوسری وکٹ، دلچسپ ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.