اسرائیلی مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے‘محافظان ختم نبوت

مسلم حکمران کھل کر فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر طرح سے مدد کریں‘مقررین کا اظہار خیال

اتوار 15 اکتوبر 2023 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2023ء) اسرائیلی جار حیت اور فلسطینی مسلمانو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے محافظان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام مرکز ختم نبوت تا ختم نبوت سٹاپ (پلی سٹاپ)گرین ٹان ریلی نکالی گئی آخر میں مرکزی امیر پیر طریقت علامہ حافظ محمد اعظم علی نعیمی، پیر طریقت علامہ ذوالفقار مصطفی ھاشمی، قادری پیر سید شہوار محمد عثمانی نائب امیر جماعت اہلسنت لاہور، پیر سید طاہر حسن شاہ یوسفی نے خطاب کیا۔

قاری محمد سجاد چشتی ،حافظ محمد عثمان غنی قادری، مولانا ساجد علی نعیمی، مجاہد اہلسنت حافظ خرم شہزاد مدنی، رانا منظور احمد، مسعود احمد بٹ صدر پاکستان سنی تحریک این اے 133،سید بابر شاہ صدر پاکستان سنی تحریک پی پی 167 ،علی نواز عطاری، ملک عاصم علی کھوکھر، محمد ریاض قادری، حسن رضا عطاری اورخادمین مرکز ختم نبوت دیگر شخصیات و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقر رین نے کہاکہ احتجاج کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم اور جارحیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے ۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل نے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور پناہ گزینوں کے کیمپوں اور مقامات کو تک نشانہ بنایاکر فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے امت مسلمہ اور مسلمانوں کو ایک فورم پر اکٹھے ہوکر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔