پشاور پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری، چوبیس گھنٹوں میں 24 ملزمان گرفتار

جمعہ 27 اکتوبر 2023 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2023ء) سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ضلع بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 24 مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، گرفتار ملزمان غیرقانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ، آئس فروشی، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو عدد رائفل، 15عدد پستول، ایک کلو گرام آئس، ایک کلوگرام ہیروئن سمیت متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی ہدایت پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے، ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے تمام ڈویژن میں سنیپ چیکنگ اور خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی ہیں، ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز،ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ سمیت مقامی پولیس موجود ہے، جبکہ اندورن شہر سمیت نواحی اور متصل علاقوں میں موبائل گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں نوید، ظہور، زاہد، ارشاد، شہاب، عثمان، عمران، گل حضور، ارشدحسین، عبدالواحد، عنایت، مختیار، محمد ریاض، اسحاق، برکت، عمرعلی، صادق، احمد خان، فخرعالم، ثناء اللہ، شکیل آفریدی، انضمام الحق، عبدالرحمان اور ہلال شامل ہیں، جن کے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، گرفتار ملزمان جوکہ غیرقانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ، آئس فروشی، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو عدد رائفل، 15عدد پستول، 11 سو گرام آئس، ایک کلوگرام ہیروئن سمیت متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔