ریاض فیشن شو،سعودی ڈیزائنرز کی تخلیقات کی نمائش

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2023ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جدید ’’ریاض فیشن ویک ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق فیشن شو میں سعودی عرب کے پانچ نمایاں فیشن ڈیزائنر برانڈز اے آر اے ایم ڈیزائنز، اتولییہ حکایات، حندامے، کاف از کاف اور عبادیہ نے نمائش میں حصہ لیا۔ فیشن ڈیزائنرز کی یہ نمائش 21 سے 24 اکتوبر تک ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں منعقد کی گئی۔

سعودی عرب میں سنیپ چیٹ کے سی ای او عبداللہ الحمادی نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں فیشن ڈیزائننگ کی اپنی نوعیت کی یہ پہلی نمائش ہے جس میں ٹیکنالوجی اور فیشن کی دنیا کو یکجا کیا گیا۔عبداللہ الحمادی نے بتایا کہ 'تصور نمائش' میں آنے والوں نے پانچوں سعودی ڈیزائنرز کے سٹالز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیکنالوجیز کے ساتھ ڈیزائنرز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

نمائش میں اتولییہ حکایات کے ایریا میں فرانسیسی ٹوائل فیبرک متاثر کن تھا جسے برانڈ کی جمالیات سے مماثلت کے طور پر سیاہ اور سفید رنگ میں سجایا گیا۔فیشن ڈیزائنرز نے سنیپ چیٹ کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے تصور نمائش کے لیے خصوصی طور پر پیلے رنگ کا انتخاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تصور نمائش' میں ہماری شرکت بعض سعودی پہلوؤں کو نمایاں کرتی ہے۔ اس میں آباؤاجداد کی کہانیاں شامل ہیں جو ہم سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔