آئی سی سی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں ڈی آر ایس سسٹم کی غلطی تسلیم کرلی
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں وین ڈر ڈسن کیخلاف متنازع ڈی آر ایس فیصلے کے باعث آئی سی سی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا
ذیشان مہتاب ہفتہ 28 اکتوبر 2023 10:37
(جاری ہے)
اس فیصلے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی آئی سی سی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بُری امپائرنگ اور قوانین پاکستان کی شکست کی وجہ بنے، آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے اگر گیند اسٹمپ پر لگ رہی ہے بھلے آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ دیا ہو یا ناٹ آؤٹ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے اور وہ آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے۔
اس میچ کے دوران ایک اور فیصلہ بھی سوشل میڈیا پر بحث کی وجہ بنا جس پر آئی سی سی کو وضاحت بھی دینا پڑی۔ جنوبی افریقا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں اسامہ میر کی ایک گیند پروٹیز بیٹر رسی وین ڈر ڈسن کے پیڈ پر لگی، اسامہ میر کی جانب سے زوردار اپیل پر امپائر پال ریفل نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔ پروٹیز بیٹر کی جانب سے امپائر کے فیصلے کیخلاف ریویو لیا گیا اور جب ٹی وی پر ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے گیند کو دکھایا گیا تو اسامہ میر کی فلپر گیند کو پہلے وکٹوں کو مس کرتے دکھایا گیا لیکن کچھ ہی لمحے بعد ایک اور ٹی وی ری پلے دکھایا گیا جس پر گیند وکٹوں کو چھو رہی تھی۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد آئی سی سی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر اسے معاملے کی وضاحت بھی دینا پڑی۔ آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے دکھائے گئے ڈی آر ایس ری پلے میں غلطی تھی جبکہ دوسرا ڈی آر ایس ری پلے درست تھا اس لیے وین ڈر ڈسن کو 21 رنز پر آؤٹ قرار دیا گیا کیونکہ اسامہ میر کی گیند وکٹوں کو چھو رہی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں مسلسل 4 شکستوں کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہے اور گرین شرٹس کے لیے اب آنے والے میچز میں ناصرف ہارنے کا چانس ختم ہو گیا ہے بلکہ اسے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے دوسری ٹیموں کے ہارنے کی دعا بھی کرنی پڑیگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.