پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان، لاہور میں سموگ کا راج برقرار، محکمہ موسمیات

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2023ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہے گا تاہم گزشتہ روزصبح کے وقت لاہور کے درجہ حرارت میں کمی جبکہ شہر میں سموگ کا بھی راج رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور آلودگی کے اعتبار سے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آلودگی کی مجموعی شرح 388ریکارڈ کی گئی،فیز 8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 368،ایچی سن کالج کے ارد گرد 342 اورشاہراہ قائداعظم پر ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح 425ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :