کرم میں کشیدگی، عوامی نیشنل پارٹی کا تمام ذمہ داران اور سٹیک ہولڈرز سے قیام امن کیلئے کوششوں کا مطالبہ

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے تمام ذمہ داران اور سٹیک ہولڈرز سے قیام امن کی کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جان لیں، شیعہ سنی فسادات کے نام پر کچھ لوگ مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مذہب کے نام پر جاری سیاسی مفادات کی جنگ میں معصوم عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خونریزی عرصہ دراز سے جاری ہے لیکن بدقسمتی سے حکومتیں اور انتظامیہ تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا شیعہ سنی مسالک صرف کرم میں ہے کہ صرف وہاں پر کچھ عرصہ بعد فسادات شروع ہوجاتے ہیں صوبائی حکومت کو شاید علم ہی نہیں کہ کرم میں اب تک 12 افراد جاں بحق، کئی زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مقامی مشران، سیاسی رہنما اور معززین سے اپیل کی کہ امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی امن کے ساتھ کھڑی ہے اور امن کے قیام کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہی