سندھ گورنمنٹ اسپتال قاسم آباد میں مختلف وراڈ زکا افتتاح

پیر 30 اکتوبر 2023 22:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2023ء) مئیر بلدیہ اعلی حیدرآباد کاشف علی شورو نے سندھ گورنمنٹ اسپتال قاسم آباد حیدرآباد میں مختلف وراڈ زکا افتتاح کردیا جس میں لیبر روم،شعبہ ڈینٹل،شعبہ ای ٹی ٹی،پوسٹ آپر یٹیووارڈ، پیتھا لوجی ڈیپارٹمنٹ، ایکو مشین شامل ہیں ۔ مئیر کاشف علی شورو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت ایک بڑی نعمت ہے ، انسانیت کی خدمت کرنا ایک نیک عمل اور عبادت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کا انحصار بھی صحت مند معاشرے کے قیام میں ہوتا ہے اور عوام الناس کی سہولیت کے لئے مزید نئے یونٹ قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ڈاکٹر وں کو مخا طب کرتے ہوئے کہا کہ مر یضوں کی دیکھ بھال پر بھر پور توجہ دی جائے اور عملہ کو پابند کریں کہ مریضوں کے ساتھ حسن وخلوص کے ساتھ پیش آئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نیاز حسین ببر، ڈاکٹر پیر غلام حسین ربانی ایڈ یشنل ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سندھ،ڈاکٹر شکیل میمن ایڈ یشنل میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ سروس اسپتال حیدرآباد، ڈاکٹر خورشید سومرو میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ پریٹ آباد، عبد الغفور درس چیئرمین ٹان میونسپل کار پوریشن قاسم آباد،وائس چیئر مین عبد الستار سومرو ٹان میونسپل کار پو ریشن اورمنتخب یوسی چیئر مین خالد چانڈ یو ودیگر پرو فیشنل ڈاکٹر ز اور سول سوسائٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔

کاشف علی شورو نے اہسپتال میں مختلف شعبہ جات اور وارڈزکا وزٹ کیا اورمر یضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔