ٴْ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں،جمعیت علماء پاکستان ٹنڈوالہیار

پیر 30 اکتوبر 2023 20:00

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2023ء) حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی زبانی حمایت کی بجائے ان کے لئے کوئی عملی اقدامات کرے جمعیت علماء پاکستان ٹنڈوالہیار کے صدر مفتی محمد اشفاق بغدای نے کہا گیا کہ قرآن پاک میں ارشاد ربالعزت ہے ’’وان استنصرو کم فی الدین فعلیکم النصر‘‘ اگر تمہارے بھائی تم سے مدد طلب کریں تو تم پر ان کی مدد لازم ہے اس آیت کی رو سے فلسطین کے مظلوم ہمارے بھائی پورے عالم اسلام سے مدد چاہ رہے ہیں لہذا دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص اسلامی حکومتوں پر ان کی مدد کرنا فرض ہے ، غزہ میں اسرائیل اور اسکے مددگاروں کی بربریت اور سفاکیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے اور ان کی ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مظلوم فلسطینیوں کی زبانی حمایت کی بجائے ان کے لئے کوئی عملی اقدامات کرے غزہ کا محاسرہ کرکے ان پر آگ اور بارود کی بارش کی جارہی ہے ہزاروں شہید ہو چکے ہیں ہزاروں زخمی ہیں کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیں ختم ہو چکی ہیں ہماری حکومت امدار پہنچانے کا انتظام کرے اور اس جنگ کو رکوانے کیلئے عملی اقدامات کرے کیونکہ پوری اسلامی دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت رکھتا ہے اس کے علاوہ40مسلم ممالک کی فوج کا جو اتحاد بنا ہے اس کے سربراہ بھی ہمارے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ہیں اس کے باعث تمام دنیا کے مسلمانوں کی بلخصوص فلسطین کے مظلوموں کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں کہ اس مشکل وقت میں وہ ہماری کیامددکرتے ہیں اس کے علاوہ حرمین شریفین تمام دنیا کے مسلمانوں کا مرکزی اور محور ہے لہذا خادمین حرم شریفین کی حیثیت سے سعودی عرب کے شاہ محمدبن سلمان سے ہماری اپیل ہے کہ وہ اس جنگ کو رکوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اوآئی سی کا اجلاس طلب کرکے ان مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مددکیلئے عملی اقدامات کریں یہ بھی بڑی خوش آئندہ بات ہے کہ سعودی حکومت اور ایران کے درمیان تعلقات استوار ہو گئے ہیں اگر یہ دونوں ممالک ملکر کوئی لائ حہ عمل طے کریں تو ہ میں یقین ہے یہ مسلًہ فوری حل ہوسکتا ہے فلسطین کا مسلًہ اب صرف اسلامی نہیں رہا بلکہ انسانی مسًلہ بن گیا ہے غزہ کے مسلمانوں پر جس طرح سے ظلم کیا جارہا ہے اوران کی نسل کشی کی جارہی ہے اس پرصرف مسلمان ہی نہیں بلکہ بعض دیگر مذاہب کے لوگ بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ایسی صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو شرم ا?نی چاہئے اور اس ظلم کے خلاف ا?واز اٹھانی چاہئے بالخصوص اسلامی ممالک کو متحد ہو کراس مسًلہ کے حل کیلئے فوری اور ٹھوس لائ حہ عمل طے کرنا چاہئے فی الحال ان مظلوم مسلمانوں تک خوراک اور ادارویات کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے جے یو پی کے صدر مفتی محمد اشفاق بغدادی نے کہا کہ غز ہ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اسرائیلی حملہ کے نتیجہ میں غزہ کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ہسپتال ،اور تعلیمی اداروں کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے جس سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے مسلم سربراہان مملکت اورانسانی حقوق کے علمبرداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیلی حملہ بند کرائیں فوری طور پر سیزفائر کیا جائے مسلم سربراہان مملکت بیدار ہوں اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں