بیرون ملک سے بیش قیمت موبائل فونز اسمگلنگ کے ذریعے کالا دھن سفید کئے جانے کا انکشاف

آئی فونز کی خریداری کیلئے 13 کروڑ روپے قانونی ذریعے سے دبئی منتقلی کے شواہد نہیں ملے، اسٹیٹ بینک سے اجازت بھی نہیں لی گئی،ذرائع

منگل 31 اکتوبر 2023 12:18

بیرون ملک سے بیش قیمت موبائل فونز اسمگلنگ کے ذریعے کالا دھن سفید کئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) منی لانڈرنگ کا انکشاف کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ سے اسمگل 13 کروڑ روپے مالیت کے آئی فون پکڑے جانے پر تحقیقات میں آئی فونز اسمگلنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق فونز کی خریداری کے لئے رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے روانہ کی جاتی ہے اسمگلرزسرغنہ کی جانب سے رقم کا انتظام حوالہ ہنڈی کے ذریعے کیا گیاآئی فونز کی خریداری کیلئے 13 کروڑ روپے قانونی ذریعے سے دبئی منتقلی کے شواہد نہیں ملے۔

پاکستان سے رقوم کی منتقلی کا ای فارم موجود نہیں، اسٹیٹ بینک سے اجازت بھی نہیں لی گئی۔ذرائع کے مطابق اسمگلنگ کے تمام معاملات واٹس ایپ گروپوں میں ڈیل کیے جاتے ہیں بیرون ملک مفرور ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی کاروائی کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جناح ٹرمینل پراسمگلرز سے کسٹمز اور دیگر اداروں کے اہلکارملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 168جدید آئی فونز کسٹمز انٹیلیجنس نے کراچی ایئرپورٹ پر 4 مسافروں سے ٹرمینل بلڈنگ سے باہربرآمد کئے تھیگرفتار ملزمان صابر علی، اویس بن عمار اور علی خان کے ہینڈلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیاچاروں مسافرمبینہ سہولت کاروں کی مدد سیگرین چینل کے ذریعے ائر پورٹ سے باہر آ گئے تھیدبئی میں موجود ہینڈلرز عرفان ماما، یاسین الطاف عرف بلوانی بھائی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیاگروہ کاماسٹر مائنڈ کاشف میمن عرف ڈان عرف چھوٹا میمن دبئی میں ہے۔

خیال رہے کہ کسٹمز انٹیلیجنس نے خفیہ اطلاع پر کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کسٹمز چیکنگ میں کلیئر کئے گئے 13 کروڑ روپے کے آئی فون قبضے میں لئے تھے 4 مسافروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایئر عربیہ کی پرواز کے ذریعے 4 مسافر شارجہ سے 168 آئی فون کراچی لائے تھے، چاروں مسافر ایئرپورٹ کسٹمز کی مبینہ کلیئرنس کے بعد بین الاقوامی آمد لاونج سے باہر نکل چکے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے مسافروں کو گرفتار کرکے ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کیلئے تحقیقات شروع کردی تھی۔