لیہ اراضی سکینڈل، عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج کر دی گئی
احد مجید کی گرفتاری نہ ہو سکی، موقع سے فرار ہو گئے؛ جلد احد مجید اور دیگر ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ترجمان اینٹی کرپشن
مقدس فاروق اعوان بدھ 1 نومبر 2023 14:44
(جاری ہے)
ملزمان نے سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرکے زمین اپنے نام کروائی۔ احد مجید وغیرہ نے کچھ مالکان کو ڈرا دھمکا کر ان سے زمین اپنے نام لکھوائی۔
ڈاکٹر عظمی اور ان کے شوہر احد مجید نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹھوس شواہد کی بنیاد پر لیہ اراضی کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔جلد احد مجید اور دیگر ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔اس سے قبل لیہ اراضی سکینڈل کرپشن کیس میں عدالت نے عظمی خان اور شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔ ڈیرہ غازی خان میں لیہ اراضی سکینڈل کی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی، مقدمہ کی سماعت جج نوید احمد قریشی نے کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمی خان اوران کے شوہرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عظمی خان اور شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کوآئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
رفح میں بڑی فوج کارروائی کو ہر حال میں روکنا چاہیے، گوتیرش
-
تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی
-
مذاکرات کے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے، عرفان صدیقی
-
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنے بھائی سے مل کر اپنی بیوی کے دونوں کان کاٹ دیئے
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.