عابد باکسرکی سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں ضمانت منظور

جمعرات 2 نومبر 2023 13:09

عابد باکسرکی سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں ضمانت منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2023ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں عابد باکسر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عابد باکسر نے وکلاء آذر لطیف خان اور مقصود کھوکھر ایڈووکیٹ کی وساطت سے رہائی کے لئے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ۔عابد باکسر کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے کا الزام بے بنیاد ہے ،ملزم کے پاس کوئی کلاشنکوف نہیں ہے، جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، ملزم پر تشدد بھی کیا گیا ۔عدالت کی جانب سے سابق پولیس انسپکٹر کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی۔یاد رہے کہ عابد باکسر کیخلاف تھانہ فیصل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔