گلوکار ملک آصف شہزاد کا’’بیبا ساڈا دل موڑ دے‘‘ سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب

یوٹیوب پر ویوزکی تعدادمیں روز اضافہ ہورہاہے جبکہ ٹک ٹاک پر اس کے ویڈیوزبنائے جارہے ہیں،ملک آصف شہزاد

ہفتہ 4 نومبر 2023 10:55

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2023ء) معروف گلوکار ملک آصف شہزادکا دوہفتے قبل ریلیز ہونے والا ری مکس سونگ’’بیبا ساڈا دل موڑ دے‘‘ عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ گانا آڈیومیںدوہفتے قبل اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل ایپس پر ریلیز کیاتھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ملک آصف شہزاد نے بتایاکہ انہوں نے یہ گانا گاکر شہنشاہ موسیقی استاد نصرت فتح علیخان کو خراج تحسین پیش کیاتھا اور ان کی سالگرہ پر یہ گانا ریلیز کیاتھا جس نے ریلیز کے ابتدائی دنوںمیں ہی مقبولیت حاصل کرنا شروع کردی تھی اوراب روزکی بنیادپر اس کے ویورزکی تعدادمیں اضافہ ہوتا جارہاہے جبکہ اس کے ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بنائے جارہے ہیں اور اس نے ٹک ٹاک ،انسٹاگرام،سنیک ویڈیوزاور سنیپ چیٹ پر بھی دھوم مچائی ہوئی ہے۔ملک آصف شہزادنے کہا کہ بہت جلد اس گانے کا ویڈیوبھی بنایا جارہاہے جس میں ان کے ہمراہ ٹاپ ماڈل و ٹک ٹاکر بیا خان ماڈلنگ کرینگی۔اس کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری دینگے اور اس ویڈیوکوبھی ان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :