معتدل وخشک موسم پیازکی زیادہ پیداوارکے لئے انتہائی موزوں ہے،محکمہ زراعت سیالکوٹ

منگل 7 نومبر 2023 14:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد محمود نے کہا ہے کہ معتدل وخشک موسم پیازکی زیادہ پیداوارکے لئے انتہائی موزوں ہے لہذاکاشتکار ماہ نومبرکے دوران نرسری کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ دسمبراور جنوری میں نرسری کی کھیتوں میں منتقلی یقینی ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبے پر پیازکی کاشت کی غرض سے پنیری تیار کرنے کے لئے 3 کلو گرام بیج اور 4 سے 5مرلے زمین درکار ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنیری کاشت کرنے کے لئے زمین کو اچھی طرح تیارکرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی مستطیل نما کیاریاں بنانی چاہئیں اورکاشتکار ان کیاریوں میں 7 سے 10سینٹی میٹریا3تا4انچ‘3سے4سینٹی میٹر یا ایک انچ کے فاصلے پر گہری لائنیں لگاکر ان میں بیج کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :