ّحیدرآباد پولیس کی گٹکا ومین پوری فروشوں کیخلاف کارروائی ، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 8 نومبر 2023 05:20

( حیدرآباد(آن لائن) حیدرآباد پولیس نے گٹکا ومین پوری فروشوں کیخلاف کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بی سیکشن پولیس نے منشیات فروش الف نواز کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 805گرام چرس برآمد کرکے نارکو ٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

راہوکی پولیس نے گوٹھ ڈیتھا کے قریب کارروائی کرکے مین پوری فروش جان محمد کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کے قبضے سے تین سو تیار شدہ مین پوری برآمد کرلی۔ فرار ملزم کیخلاف راہوکی پولیس نے گٹکا ومین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ٹنڈوجام پولیس نے لغاری موری کے قریب کارروائی کرکے مین پوری سپلائر شبیر خاصخیلی کو دو سو مین پوری سمیت گرفتار کرلیا

متعلقہ عنوان :