سیف اللہ برادران کا نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 11 نومبر 2023 18:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2023ء) سیف اللہ برادران ہمایوں سیف اللہ خان، انور سیف اللہ خان اور سلیم سیف اللہ خان نے نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں سیف اللہ خاندان نے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک و صوبے کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :