اسٹریٹ کرائمز اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث 4مبینہ ملزما ن گرفتار،اسلحہ ،گٹکا ماوا اورموٹر سائیکل برآمد

اتوار 12 نومبر 2023 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2023ء) ملیرسٹی ،شاہ لطیف ٹائون اورملیر کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث 4مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 3پسٹلز30بور بمعہ 7رائونڈز ،1320گرام گٹکا ماوا ، ایک موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ملیر کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میںشہزاد علی،رجب عرف رجو ، ضمیر اورعادل شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :