علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے عرس میں سندھ سے بھی عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے،صوفی یحییٰ قادری

سندھ بھر سے ہزاروں کہ تعداد میں عوام، کارکن اور ذمہ دار قافلوں کی شکل میں 18 نومبر سے بسوں ور ٹرینوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے

اتوار 12 نومبر 2023 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2023ء) علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے عرس میں سندھ سے بھی عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے، عرس کی سہہ روزہ تقریبات کا آغاز 19 نومبر سے لاہور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک پاکستان سندھ کے صوبائی ناظم اعلی صوفی یحییٰ قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 19 نومبر سے لاہور میں شروع ہونے والے بانیِ تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے تیسرے سالانہ عرس مبارک میں پورے ملک کی طرح سندھ سے بھی عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ سہہ روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 19 نومبر سے ہو گا جو 21 نومبر تک جاری رہیں گی، اس سلسلے میں عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لیئے سندھ بھر سے ہزاروں کہ تعداد میں عوام، کارکن اور ذمہ دار قافلوں کی شکل میں 18 نومبر سے بسوں ور ٹرینوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ عرس مبارک کی تقریبات کے دعوت نامے پورے ملک کی طرح سندھ میں بھی علما مشائخ، تاجران، وکلا، سماجی شخصیات سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں تقسیم کا عمل 13 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شا اللہ ہر سال کی طرح امسال بھی امیرالمجاہدین کے سالانہ عرس مبارک کا اجتماع ماضی کے تمام ریکارڈ توڑے گا۔