پاکستان کا نام تخلیق کرنے والے چوہدری محمد علی کا 126 واں یوم ولادت عزت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 16 نومبر 2023 22:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2023ء) پاکستان کا نام تخلیق کرنے والے چوہدری محمد علی کا 126 واں یوم ولادت عزت و احترام اور پروقار انداز میں منایا گیا۔ اس حوالے سے گجر یوتھ فورم کے زیر اہتمام تقریب جڑانوالہ میں مرکزی دفتر واقع کینال روڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں علاقہ کی سیاسی، سماجی ، تاجر برادی کی نامور شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں چوہدری محمد علی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

مقررین نے چوہدری محمد علی کی پاکستان بنانے اور مسلمانوں کیلئے ملک کے نام کیلئے لفظ “پاکستان” تخلیق کرنے کی کاوش کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ چوہدری محمد علی 16 نومبر 1897 کو بھارتی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 3 فروری 1951 کو وفات پائی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر اعلی تعلیم کے لئے لندن چلے گئے۔ قائداعظم کی زیر قیادت مسلمانوں کی تحریک آزادی اور الگ وطن کے قیام کی تحریک کا حصہ بنے۔ انہوں نے نہ صرف ملک کا نام “ پاکستان”تخلیق و تجویز کیا بلکہ قرار داد لاہور “قرار داد پاکستان” کا ڈرا فٹ بھی تیار کیا۔