کراچی، سائیٹ اے پولیس نے گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مار کر گٹکا ڈیلر کو گرفتارکرلیا

جمعرات 16 نومبر 2023 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2023ء) سائیٹ اے پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مار کر گٹکا ڈیلر اور اس کے ساتھی کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سائیٹ اے خالد رفیق کے مطابق چھاپہ مستان چالی پٹھان کالونی میں واقع رہائشی گھر میں مار کر ڈیلر سردار اور شہنشاہ کو گرفتار کرکے گٹکے میں استعمال ہونے والا میٹریل 8کلو جیلانی کیمیکل پائوڈر ،14کلو تمباکو،27 کلو چونا،22 کلو پیکنگ تھیلیاں،الیکٹرک کانٹا، ڈرم، بالٹیاں ٹوکریاں اور تیار شدہ 84کلو گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :