مانسہرہ، نجی سکول دار ارقم سے حفظ قرآن پاک کی تکمیل کرنے والے طلباء و طالبات کی دستار بندی کی تقریب

جمعہ 17 نومبر 2023 22:48

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2023ء) نجی سکول دار ارقم سے حفظ قرآن پاک کی تکمیل کرنے والے طلباء و طالبات کی دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں طلباء کے والدین سمیت ضلع بھر سے علمی و ادبی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر تکمیل حفظ القرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی دستار بندی کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بخت زادہ سید، قاری عبدالعلیم صابر، ریجنل ڈائریکٹر دار ارقم سکول مفتی قاضی محمد ہارون، اے ایس پی بلال احمد، ڈاکٹر نرگس جہاں، کو آرڈینیٹر سرمد خان و دیگر نے کہا کہ آغوش سنٹر کے دو سپیشل یتیم بچوں سمیت 13 طلباء و طالبات نے حفظ قرآن پاک کی تکمیل کی سعادت حاصل کی ہے۔ دار ارقم سے 116 خوش نصیب طلباء و طالبات نے حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی ہےجو کہ ایک اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

عربی سے بڑی کوئی زبان نہیں اور قرآن مجید سے بڑی کوئی کتاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں. فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف طلباء نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے اور تقاریر بھی کیں۔ تقریب کے اختتام پر حفاظ کرام سمیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں اور ملک و ملت کی سلامتی اور اداروں سمیت امت مسلمہ کے لئے اجتماعی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :