عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا وقت آگیا عوام سوچ سمجھ کر کے ووٹ دیں،سردار زادہ فیصل خان جمالی

پیر 20 نومبر 2023 23:00

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ذادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا وقت آگیا عوام سوچ سمجھ کر کے ووٹ دیں ۔پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اقتدار میں آکر خدمت کروں گا ۔جنرل الیکشن کے ورک مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز گوٹھ میر سہراب خان شہلیانی میں میر مظہرخان شہلیانی حسین خان شہلیانی میر شہباز خان شہلیانی سے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی اس موقع پر میر مظہر خان شہلیانی میر حسین خان شہلیانی نے جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ذادہ فیصل خان جمالی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر میر فیصل خان جمالی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جایے انشا اللہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی اس کا ازالہ کرے گا کیونکہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

آپ بھائیوں کی طاقت سے الیکشن جیتیں گے اس موقع پر میر ٹکا خان ہجوانی غلام سرور جمالی محبوب ترین استاد بہادر علی لاشاری پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر باجھی خان ہجوانی جنرل کونسلر محمد انور بنگلزئی جنرل کونسلر محمد بچل سومرو عابد حسین لاشاری ثقلین ہجوانی بھی میر فیصل خان جمالی کے ہمراہ تھی