
عوام ضمنی الیکشن میں ڈر کے بھاگنے والوں کو ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی
ایک جیل والے ہیں دوسرے کہتے دوتہائی اکثریت ہماری ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو پنجاب کے 20 ضمنی انتخاب کیلئے کہتے تھے 15 ہماری ہیں، لیکن ایک بھی نہیں نکال سکے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
ثنااللہ ناگرہ
پیر 20 نومبر 2023
21:11

(جاری ہے)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہو انتظامیہ کے زور کی بجائے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، پی پی پی کو کسی انتظامیہ کی مدد کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ہم عوام کے زور پر الیکشن لڑتے ہیں، پاکستانی عوام پر بھروسہ کرتے ہیں جو جب بھی ووٹ استعمال کریں گے تو پھر پیپلزپارٹی کے حق میں ووٹ کریں گے اور کیوں نہ ہمیں ووٹ دیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں غریبوں، مزدوروں، کسانوں طالب علموں کی نمائندگی کرتی ہے، ہم کسی اور کا نہیں صرف اور صرف عوام کا فیصلہ مانیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں، ’مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر یہ یقینی بنائیں گے کہ فروری میں ہونے والے الیکشن پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے کیوں کہ پاکستان کے مسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان سے نہ پوچھا جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کتنے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں اور جو سب کو جیل بھیجنے کی بات کرتا تھا آج وہ جیل میں ہے، جب وہ باہر تھے تو ایوب خان ان کا آئیڈیل تھا اور جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو بننا چاہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا، نواز شریف کو لندن سے یہاں لے آئے، عمران خان
-
پی ٹی آئی اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں، زلفی بخاری
-
شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں صدر عارف علوی کو طلب کرنے کی درخواست کردی
-
احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ ’کلیم اللہ سلیم اللہ‘ ہیں، لیگی رہنما دانیال عزیز
-
انتخابی فہرستیں تیار، 15 لاکھ نئے ووٹرز رجسٹرڈ
-
بیرسٹرگوہر کی کوئی حیثیت نہیں اصل چیئرمین پارٹی قائد ہی ہیں،زلفی بخاری
-
خدیجہ شاہ اورصنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
چوہدری پرویزالہی، مونس کیخلاف ٹھیکوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل
-
چلاس میں بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق
-
نوازشریف خاموشی چھوڑیں اور عوام کو اپنی سوچ بتائیں،شاہد خاقان عباسی
-
بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب
-
اکبر ایس بابر کی پارٹی رکنیت 13 سال قبل ختم کردی گئی تھی، پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.